14 جون، 2025، 11:27 AM

تل ابیب پر ایرانی حملوں کے دوران پانچ مرتبہ پناہ گاہ جانا پڑا، امریکی سفیر

تل ابیب پر ایرانی حملوں کے دوران پانچ مرتبہ پناہ گاہ جانا پڑا، امریکی سفیر

اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کی شدت کے باعث پانچ مرتبہ بینکر میں پناہ لینا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب میں تعیینات امریکی سفیر مایک ہاکبی نے صہیونی حکومت کے خلاف ایرانی حملوں کو نہایت شدید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرائیل میں ایک سخت اور خوفناک رات گزری۔

حملوں کی شدت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل میں ایک انتہائی سخت اور خوفناک رات تھی۔ مجھے پانچ مرتبہ اپنی رہائش گاہ سے نکل کر پناہ گاہ میں جانا پڑا۔

سفیر کے اس بیان سے تل آویو میں امریکی اور صہیونی حلقوں کے درمیان پائی جانے والی گہری پریشانی اور عدم تحفظ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مقبوضہ علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک کیے جانے والے متعدد میزائل حملوں نے صہیونی شہروں، خاص طور پر تل آویو میں وحشت کی فضا قائم کر دی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں شدید مالی نقصان ہوا ہے، درجنوں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، متعدد افراد ہلاک جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1933478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha