14 جون، 2025، 7:52 AM

اسرائیل کے اہم فضائی اڈے اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جنرل وحیدی

اسرائیل کے اہم فضائی اڈے اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جنرل وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں صہیونی حکومت کے اہم فضائی اڈوں اور دفاعی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے میزائل حملوں کی دوسری لہر شروع کی ہے جس کے تحت 150 سے زائد اہداف پر میزائل حملے کئے گئے اور نواتیم، تل نوف، اودا اور وزارت دفاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلی جنرل احمد وحیدی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں آپریشن "وعدہ صادق3" کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے تھے، جہاں اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ اور دیگر جنگی مراکز موجود تھے۔ یہی اڈے ایران پر حالیہ حملے کا نقطۂ آغاز تھے۔

جنرل وحیدی نے مزید بتایا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز بھی براہ راست ایرانی حملے کا نشانہ بنے۔ جبکہ مجموعی طور پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے۔

جنرل وحیدی نے صہیونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو آج یہ بات بخوبی سمجھ میں آگئی ہے کہ ایران نہ صرف پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ ہمارے کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے، لیکن آج انہیں اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے اور اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

News ID 1933475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha