مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ امیر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک پیغام میں امام زمان کے گمنام سپاہیوں کو صہیونی حکومت کے خلاف انٹیلیجنس محاذ پر حاصل تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اس کامیابی کو غاصب صہیونی حکومت کی انٹیلیجنس ہیبت کے زوال کی علامت قرار دیا اور اس کامیابی کو وزارت انٹیلیجنس کے اہلکاروں کی خاموش جدوجہد، استقامت اور خدائی عنایات کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ صہیونی حکومت کے چہرے پر ایک اور طاقتور طمانچہ ہے۔ اس فتح نے ایران کی انٹیلیجنس برتری اور دفاعی قوت کو مزید تقویت دی ہے، اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں مہلک اور مؤثر جوابی کارروائی کی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے وزیر انٹیلیجنس حجت الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب، ان کے تمام ساتھیوں، ایران کے انٹیلیجنس نظام اور ایرانی قوم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
آخر میں انہوں نے رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہای کی حکیمانہ قیادت میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ