5 جون، 2025، 4:31 PM

صیہونی رژیم کا فلسطینی صحافیوں کے خیمے پر حملہ، تین صحافی شہید

صیہونی رژیم کا فلسطینی صحافیوں کے خیمے پر حملہ، تین صحافی شہید

صیہونی رژیم نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں کے خیمے کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ میں المعمدانی اسپتال کے اطراف میں لگے فلسطینی صحافیوں کے خیمے کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

غاصب رژیم کی اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں تین صحافی شہید ہو گئے۔

اس سے قبل فلسطینی صحافیوں کے خیمے پر صیہونی حملے کے خلاف عالمی رائے عامہ میں شدید غم و  غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی رژیم نے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد آٹھویں مرتبہ المعمدانی اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1933225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha