15 مئی، 2025، 6:26 PM

تل ابیب کو ایران امریکہ مذاکرات میں پیش رفت پر تشویش ہے، یروشلم پوسٹ

تل ابیب کو ایران امریکہ مذاکرات میں پیش رفت پر تشویش ہے، یروشلم پوسٹ

صیہونی اخبار نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت پر قابض رژیم کی تشویش کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی رژیم کے سیاسی اور میڈیا حلقوں نے ایران امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی روزنامہ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حوالے سے واشنگٹن کے موقف میں لچک اور امریکی حکام کے بیانات تشویشناک ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا کہ تل ابیب کو خدشہ ہے کہ مذاکرات بالآخر ایک ایسے معاہدے پر منتج ہوں گے جو صیہونی حکومت کے مفادات کو پورا نہیں کرے گا اور اس سے خطے میں ایرانی اثر و رسوخ میں مزید اضافہ گا۔

News ID 1932696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha