10 مئی، 2025، 6:41 PM

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خیانت ہے، لبنانی عہدیدار

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خیانت ہے، لبنانی عہدیدار

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک پر اسرائیلی رژیم کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کو خیانت قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے حملوں سے لبنان پر ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ وہ لبنان کو تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا کیونکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خیانت اور غداری ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے پابند ہیں اور لبنان صیہونی رژیم کی اشتعال انگیزیوں کا شکار نہیں ہوگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس مرحلے پر ہمارا ہتھیار صبر ہے، اور ہم صبر کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے۔

News ID 1932569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha