3 مئی، 2025، 10:41 PM

فلسطینی مزاحمت کی پلانٹڈ کاراوائی، دو صیہونی فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمت کی پلانٹڈ کاراوائی، دو صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی میڈیا ذرائع نے غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک سرنگ کے دروازے پر ہونے والے دھماکے میں دو قابض فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی میڈیا نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ایک سرنگ کے دروازے پر ہونے والے دھماکے میں دو قابض فوجیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں ایک صیہونی فوجی اپنی ہی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

 اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج محاذوں پر بگڑتی ہوئی صورت حال کے جواب میں آج رات ریزرو فورس کو طلب کرے گی۔

News ID 1932378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha