9 اپریل، 2025، 7:46 PM

امریکی بحری جہاز اور اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کئے، یمنی فوج

امریکی بحری جہاز اور اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کئے، یمنی فوج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور اسرائیلی رژیم کے فوجی ٹھکانوں پر نئے حملوں سے آگاہ کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ فورسز نے تل ابیب کے فوجی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی فضائیہ نے شمالی بحیرہ احمر میں یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کے خلاف بھی آپریشن کیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ عظیم یمن ناقابل تسخیر ہے اور وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور امریکی دشمن کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ ہم بحیرہ احمر  میں اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکیں گے اور غزہ کے خلاف جاری جارحیت کے خاتمے تک غاصب رژیم پر حملے کرتے رہیں گے۔

News ID 1931729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha