15 فروری، 2025، 10:35 PM

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مسافر پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مسافر پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور یوسف راجی نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دونوں قوموں کے مفادات کے مطابق باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کے فروغ  پر زور دیا۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے مسافر پروازوں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے  اس سلسلے میں نیک نیتی کے ساتھ تعمیری بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

News ID 1930379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha