15 جنوری، 2025، 8:20 PM

ایرانی صدر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے، وزیر اعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال

ایرانی صدر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے، وزیر اعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال

ایرانی صدر اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات کے لئے کچھ ہی دیر پہلے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشیکیان اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان کی دعوت پر دوشنبہ پہنچے ہیں جہاں تاجکستان کے وزیراعظم رسول زادہ نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

صدر پزشکیان اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات کے دوران مشترکہ تعاون کی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کریں گے۔

ایرانی صدر تاجکستان کے بعد روس جائیں گے جہاں صدر پیوٹن سمیت اس ملک کے دیگر اعلی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔"

News ID 1929589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha