30 دسمبر، 2024، 2:38 PM

شام میں ایک جامع عوامی حکومت چاہتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

شام میں ایک جامع عوامی حکومت چاہتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ اپنے عمانی ہم منص کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب شام میں امن اور ایک جامع حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب" بدر البو سعیدی" کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ علاقائی امور پر مسلسل مشاورت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ غزہ میں حملے ختم ہونے چاہئیں۔ ہمارا موقف عمان اور خطے کے بیشتر ممالک کے موقف سے بہت ملتا جلتا ہے اور ہم سب شام میں امن اور جامع حکومت چاہتے ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ہم شام کی سرزمین پر جاری صیہونی حکومت کے قبضے کا خاتمہ چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم یمن کی سرزمین پر اسرائیل اور امریکہ کے فوجی حملوں اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی مذمت کرتے ہیں اور یمن کی علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ امن مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع ہوں گے اور یمن میں خانہ جنگی کو روکیں گے۔

News ID 1929186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha