مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فورسز پر حملے جاری ہیں۔
شہاب نیوز نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فوجی فلسطینی جوانوں کے نرغے میں آگئے جس کے نتیجے میں صہیونی فوج کو جانی نقصان ہوا ہے۔
صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے صہیونی فوج کے چند اہلکاروں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال کر مقبوضہ علاقے بئر السبع میں واقع صہیونی ہسپتال سوروکا منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے غزہ پر حملوں کے آغاز کو 449 دن گزرنے کے باوجود، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی حملے بدستور جاری ہیں۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے جبالیا کے مشرق میں واقع استودیو سلطان کے قریب ایک صہیونی فوجی کو ہلاک کر دیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں بتایا کہ مجاہدین نے جبالیا کے مشرق میں واقع ابو صفیہ علاقے میں ایک صہیونی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا۔ اس کارروائی میں، ہلکے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ