مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے اس ملک کی کسٹم سروس کے سربراہ جنرل خورشید کریم زادہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور کسٹم کے انتظامی امور میں سہولت کاری کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی توسیع میں کسٹم کے کردار کو اہم قرار دیا۔
اس دوران تاجکستان کی کسٹم سروس کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں جاری تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے تاجکستان کی جانب سے مزید تعاون کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔
فریقین نے دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ کسٹم سے متعلق ضروری پروٹوکول کی تیاری پر بھی زور دیا۔
آپ کا تبصرہ