مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ "محمد البشیر" نے مارچ 2025 کے آغاز تک شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان دمشق میں اپوزیشن کے ساتھ حکومتی ارکان کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔
محمد البشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: وہ مارچ 2025 کے آغاز تک حکومتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔
دمشق پر دہشت گردوں کے کنٹرول کے بعد، محمد البشیر کو عبوری مرحلے کی نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔
41 سالہ محمد البشیر صوبہ ادلب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے حلب یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری اور ادلب یونیورسٹی سے شریعت اور قانون میں ڈگری حاصل کی۔
البشیر کو 2022 میں ادلب میں شامی اپوزیشن کی حکومت میں ترقی اور انسانی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ