مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شام کی قومی خود مختاری کے تحفظ اور دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط حمایت کا عزم ظاہر کیا۔
فریقین نے آستانہ فریم ورک کے اندر مسئلے کو آگے بڑھانے اور اس عمل کے تین ضامنوں کے طور پر ایران، روس اور ترکی کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گرد گروہوں کی حالیہ نقل و حرکت کو مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا صیہونی امریکی منصوبہ قرار دیا۔
انہوں نے شام کے ہمسایہ ممالک کے درمیان دراڑھ ڈالنے کی دشمن کی سازش کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور روس کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ