30 اکتوبر، 2024، 2:24 AM

اسرائیل کی اقوام متحدہ کے ادارے پر پابندی کا مطلب غزہ کے بچوں کا قتل عام ہے

اسرائیل کی اقوام متحدہ کے ادارے پر پابندی کا مطلب غزہ کے بچوں کا قتل عام ہے

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کے ترجمان نے کہا: یو این ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مطلب غزہ کے بچوں کو قتل کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈوئچے ویلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق  ادارے یونیسیف کے ترجمان جیمز ایڈلر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یونیسیف کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر یہ فیصلہ مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے تو اسے غزہ کے باشندوں کی اجتماعی سزا کی ایک شکل تصور کیا جائے گا۔

یونیسیف کے ترجمان مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے ہی سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر UNRWA کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تو غزہ میں انسانی ہمدردی کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔

ایڈلر نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اچانک بچوں کو مارنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صیہونی کنیسٹ نے مقبوضہ علاقوں میں UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی کے قانون کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا اور اس حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ UNRWA کے ملازمین کو اسرائیلوں کے خلاف "دہشت گردانہ سرگرمیوں" کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

News ID 1927785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha