26 اکتوبر، 2024، 11:31 AM

ایران پر صہیونی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عمان

ایران پر صہیونی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عمان

عمان نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ علی الصبح صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر شرارت کی کوششوں کے بعد دنیا میں صہیونی اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور ایرانی حاکمیت کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صہیونی حکومت کے اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے۔

عمان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے خلاف تجاوزارت کو روکنے عملی اقدام کرے۔

News ID 1927697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha