مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے یحیی سنوار کی شہادت کو فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔
انہوں نے تاکید کی کہ سنوار کا نام فلسطینی قوم کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ طوفان الاقصیٰ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی تحریکیں اس عظیم رہنما کے جذبہ جہاد اور راہ مزاحمت کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کے پرچم کو اٹھا کر اللہ کی مدد سے آزادی کے حصول تک مزاحمت کو جاری رکھیں گی۔
آپ کا تبصرہ