مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر جارحیت اور لبنانی سرزمین پر حملوں کے جواب میں مقاومت نے ہفتے کی صبح مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی مرکز سوما پر میزائل حملہ کیا ہے۔
اس سے پہلے تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا تھا کہ سرحدی قصبے کفر گلعادی میں صہیونی فوجی مرکز ھونین پر حملہ کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ