1 اکتوبر، 2024، 8:35 PM

اسرائیل ردعمل دکھائے تو سخت اور دندان شکن جواب ملے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

اسرائیل ردعمل دکھائے تو سخت اور دندان شکن جواب ملے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تل ابیب پر میزائل حملے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ، بیروت میں سید حسن نصراللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر جنرل نیلفروشان پر صہیونی حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اسرائیل کے اندر اہم تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا ہے۔

بیان میں انتباہ کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی گئی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف ایران کے قانونی، منطقی اور جائز جواب کا مقصد ایرانی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی خودمختاری پر حملے کا بدلہ لینا تھا۔

 اگر صیہونی حکومت نے ردعمل کی حماقت کی تو اگلا جواب زیادہ تباہ کن ہوگا۔ 

خطے کے ممالک اور صیہونی رجیم کے حامی اپنا حساب الگ کریں ورنہ انہیں بھی بھگتنا پڑے گا۔

News ID 1927090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha