16 ستمبر، 2024، 3:32 PM

نیتن یاہو کی دھمکیوں کا جواب فوجی طریقے سے دیں گے، یمنی عہدیدار

نیتن یاہو کی دھمکیوں کا جواب فوجی طریقے سے دیں گے، یمنی عہدیدار

یمن کے ایک اعلی عہدیدار نے صیہونی وزیر اعظم کی صنعا کو فوجی ہدف کے طور پر نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عبداللہ بن عامر نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف نیتن یاہو کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، بلکہ اس کے برعکس یمن کے عوام کے مزاحمتی جذبے کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا: "وہ لوگ جو یمنی قوم اور ان کی طاقت کو آج تک نہیں جانتے تھے، وہ آج اور مستقبل میں جان جائیں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ حقیقت ثابت ہو جائے گی۔"

بن عامر نے یمنی فوجی کارروائیوں اور الٹراسونک میزائل کے نتائج کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: میزائل حملے کے بعد اہم عسکری تجزیوں میں اس میزائل کا مقابلہ کرنے میں اسرائیل کی واضح ناکامی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے صیہونی رجیم کو درپیش سب سے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ کیونکہ اس نے تل ابیب کی ڈیٹرنس پاور کو تباہ کر دیا ہے جس پر وہ برسوں سے ناز کرتا آ رہا تھا۔"

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغا، جو اسرائیلی فضائی سسٹم کو توڑتے ہوئے متعدد رکاوٹوں سے گزر کر تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے کے قریب اپنے ہدف پر جا لگا،  اس میزائل کے شیل سے مقبوضہ علاقوں میں آگ لگی، جب کہ اسرائیل کا فضائی نظام 20 سے زائد انٹرسیپٹر میزائل فائر کرنے کے باوجود اس میزائل کو تباہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

News ID 1926684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha