10 ستمبر، 2024، 6:04 PM

صیہونی ذرائع کا نیتن یاہو کے غزہ کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف

صیہونی ذرائع کا نیتن یاہو کے غزہ کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف

ایک صیہونی اخبار نے صیہونی وزیر اعظم کے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے پر قبضہ کرنے اور اس علاقے میں بستیاں تعمیر کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، صہیونی اخبار Ha'aretz نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہی ہے جو کہ ناجائز بستیوں کی تعمیر اور اس پٹی کے شمال پر قبضہ کرنے کے مذموم منصوبے پر مشتمل ہے۔

صیہونی رجیم غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جارحیت کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور اس پٹی کے شمال میں نتساریم کراسنگ تک کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نیتساریم کوریڈور غزہ شہر کے جنوب مغرب میں تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک صیہونی بستی ہے جو غزہ کی پٹی کے شمال کو جنوب سے الگ کرتی ہے۔

ہارٹز نے مزید لکھا کہ یہ آپریشن غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی حکومت کی بستیوں اور مقبوضہ زمینوں کے ساتھ الحاق کے ساتھ بتدریج انجام دیا جائے گا اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود آگے بڑھے گا۔

News ID 1926547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha