3 ستمبر، 2024، 5:31 PM

مشہد کے لئے پیدل سفر کرنے والے زائرین کی تعداد 220,000 سے تجاوز کرگئی

مشہد کے لئے پیدل سفر کرنے والے زائرین کی تعداد 220,000 سے تجاوز کرگئی

امام رضا (ع) کے حرم کی زیات کے لئے مشہد کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کی انجمن کے ترجمان نے سال کے آخری عشرے میں 220,000 زائرین کی پیدل مشہد آمد کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حرم امام رضا ع کی انجمن برائے خدمت زائرین کے ترجمان حسین رضاعی نے مشہد مقدس پہنچنے والے پیدل زائرین کی تعداد کے بارے میں کہا: آج کی صبح تک 223000 سے زائد پیدل زائرین 6205 قافلوں کی شکل میں مشہد مقدس پہنچ چکے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے ترجمان نے مزید کہا: اس سال ہمارے پاس ملک کے 72 شہروں سے زائرین پیدل مشہد پہنچے ہیں اور جنوبی خراسان کے شہروں کلالہ اور نہبندان کے زائرین مشہد سے دور ترین فاصلہ طے کرنے والے عاشقان امام رضا ع تھے۔

واضح رہے کہ زائرین نے راستہ بھر پیدل سفر کرکے مشہد میں امام رضا ع کی بارگاہ میں حاضری دی۔

News ID 1926372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha