مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے نیتن یاہو اور غاصب رجیم کے سیکورٹی اداروں سے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے کسی اہم اور اسٹریٹجک ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے تو وہ سید حسن نصر اللہ کی تقریر سے قبل اس کا اعلان کردیں تاکہ ان کی ساکھ متاثر نہ ہو۔
سید حسن نصر اللہ آج لبنان کے مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے بارے میں تقریر کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب صیہونی ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: چیف آف آرمی اسٹاف، دفاع اور ڈیٹرنس دونوں میں ناکام رہے ہیں اور ان سے آرمی کمانڈروں کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔
اس دوران، بالائی الجلیل کی علاقائی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ فوج نے پہلے سے زیادہ مضبوط آپریشن کیا اور یہ 45 منٹ کے بعد ختم ہو گیا، لیکن شمال اب بھی ایک جنگی علاقہ ہے اور حزب اللہ اب بھی اپنی 95 فیصد طاقت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوچکی ہے جب کہ نیتن یاہو اب تک اس خطرے کو ختم نہیں کر سکے جو کہ تل ابیب کی کھلی شکست کا پتہ دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ