10 اگست، 2024، 3:55 PM

یمنی فوج نے 70 امریکی اور اسرائیلی سپیشل کمانڈو ہلاک کئے ہیں، سابق مشیر پینٹاگون

یمنی فوج نے 70 امریکی اور اسرائیلی سپیشل کمانڈو ہلاک کئے ہیں، سابق مشیر پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع کے سابق مشیر نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی اور اسرائیلی فوج کے 70 سپیشل کمانڈوز ہلاک کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سابق مشیر کرنل ڈگلس میک گور نے یمنی فوج کے ہاتھوں بڑی تعداد میں امریکی اور اسرائیلی سپیشل کمانڈو ہلاک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے ٹی وی پر انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی اور اسرائیلی سپیشل کمانڈوز آپریشن کے لئے یمن میں داخل ہوگئے تھے تاہم یمنی فوج نے گھات لگاکر حملہ کرکے 70 کمانڈوز کو ہلاک کردیا ہے۔

کرنل میک گور نے کمانڈوز کی ہلاکت کی تاریخ کا ذکر کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے کہا کہ یمن میں داخل ہونے کے بعد روسی سیٹلائٹ کے ذریعے ان فوجیوں کی موجودگی کا پتہ لگایا گیا۔ روس نے فوجیوں کے بارے میں معلومات ایران کے حوالے کیں اور ایران نے یمنی فوج کو مطلع کردیا۔

 غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے فورا بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے شروع کیے ہیں۔ 

اب تک متعدد مرتبہ بحیرہ احمر سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیاں یمنی فوج کے حملے کا شکار ہوگئی ہیں۔

News ID 1925884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha