11 جولائی، 2024، 3:39 PM

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم خارجہ پالیسی ہے، جنرل صفوی

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم خارجہ پالیسی ہے، جنرل صفوی

رہبر معظم کے مشیر نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کے مشیر اعلی میجر جنرل صفوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

فارغ تحصیل غیر ایرانی طلباء کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو اہمیت دی جاتی ہے اسی لئے مسلح افواج کے ادارے بیرون ممالک سے طلباء اور اساتذہ کے وفود کا تبادلہ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں۔

انہوں نے ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کی کثیر تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے 40 سے زائد یونیورسٹیاں فعالیت کررہی ہیں۔

News ID 1925342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha