1 جولائی، 2024، 1:08 PM

فرانس، پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کی برتری، شہروں میں بدامنی

فرانس، پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کی برتری، شہروں میں بدامنی

فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعتوں کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیرس اور دیگر بڑے شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے کہا ہے کہ فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں غیر متوقع طور پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت کو برتری حاصل ہے۔ مارین لوپن کی سربراہی میں دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ کو برتری حاصل ہونے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل فرنٹ کو برتری ملنے کے بعد داراحکومت پیرس اور مارسے سمیت بڑے شہروں میں بدامنی پھیل گئی ہے۔ 

احتجاجی مظاہرین کے مطالبات کے بارے میں اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے میدان میں داخل ہوگئی ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق انتخابات میں ٹرن آؤٹ کی شرح بہت زیادہ رہی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1925106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha