مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے کل جمعے کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ایران کے دو ہزار چھے سو سے زائد اہلسنت علمائے کرام اور دینی مدارس کے سربراہوں نیز امام جمعہ و جماعات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام خط میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح، اعلی مقام پر فائز ایرانی شہداء کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات پر عمل کے لئے تجدید عہد کرتے ہوئے ووٹنگ میں ہر ایرانی کی جانب سے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کو اس کا مسلمہ حق قرار دیا اور کل ہونے والے صدارتی انتخابات کو تمام ایرانیوں منجملہ فارس، کرد، ترک، بلوچ، ترکمن، لر، شیعہ و سنی اور دیگر ادیان الہی کے پیروکاروں کے لئے قابل فخر روشن مستقبل اور ایرانی قوم کے اقتدار و وقار اور عزم و ارادے کا مظہر اور زمینہ ساز قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے نام تحریر کردہ اس خط پر ایران کے مختلف صوبوں منجملہ کرمانشاہ، ہرمزگان خراسان رضوی، خراسان جنوبی، خراسان شمالی، بو شہر فارس کردستان، گلستان، سیستان و بلوچستان مغربی آذربائیجان اور گیلان کے اہلسنت علمائے کرام اور امام جمعہ و جماعات اور دینی مدارس کے سربراہوں نے دستخط کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ