20 جون، 2024، 2:48 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے

ایرانی صدارتی انتخابات، 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ملک بھر میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرداخلہ احمد وحیدی نے مہر نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف صوبوں میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جہاں ووٹنگ کے دن عوام ووٹ دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائٰیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو حق رائے دہی دینے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں 350 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

ایران میں صدارتی انتخابات کی گہماگہمی اور صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ صدارتی امیدوار کارنر میٹنگوں کے علاوہ مختلف طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امیدواروں کے درمیان قومی ذرائع ابلاغ میں مباحثہ بھی ہورہا ہے۔ آج اس حوالے سے مباحثے کا دوسرا راؤنڈ ہوگا جس میں تمام امیدوار ماہرین کے سوالات کا جواب دینے کے علاوہ ملک کی ترقی کے لئے اپنا ایجنڈا اور ویژن بھی پیش کریں۔

News ID 1924835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha