12 جون، 2024، 9:31 AM

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات؛

ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ہے

ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ہے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں تعاون خطے کے مفاد میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے قطر کی سرکاری دعوت پر اعلی عدالتی وفد کے ہمراہ دوحہ کا دورہ کیا۔ دوحہ پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ حسن بن لحدان الحسن المھندی نے ان کا استقبال کیا۔

حجت الاسلام محسن اژہ ای نے دوحہ میں قطر کی عدلیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان سیاسی اور دیگر امور پر تعاون اطمینان بخش ہے۔ شہید صدر رئیسی کے دوروں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی، سفارتی اور اقتصادی شعبوں کی طرح دونوں ممالک کے درمیان عدالتی اور قانونی امور میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ نے صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی عدلیہ کے وفد کا دورہ قطر خوش آئند ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ دورہ کئی دنوں پر مشتمل ہو لیکن مصروفیات کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔

انہوں نے مستقبل میں دورہ ایران کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساتھ قطر کے شہریوں کی طرح برتاؤ کیا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کو عدالتی اور دیگر امور میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

News ID 1924622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha