8 جون، 2024، 7:34 AM

ایرانی قائم مقام صدر کی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد؛

بھارت ایران کا اسٹریجک پارٹنر بن گیا ہے

بھارت ایران کا اسٹریجک پارٹنر بن گیا ہے

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے نریندر مودی کو دوبارہ بھارت کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے نریندر مودی سے گفتگو کے دوران کہا کہ مودی کے اقتدار کے دوران بھارت ایران کا اسٹریٹیجک پارٹنر بن گیا ہے۔

مخبر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کریں گے۔

اس موقع پر نریندر مودی نے محمد مخبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

News ID 1924547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha