24 مئی، 2024، 4:00 PM

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اسلامی ممالک کی یونین آف پارلیمنٹس کے سربراہ کا اظہار تعزیت

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اسلامی ممالک کی یونین آف پارلیمنٹس کے سربراہ کا اظہار تعزیت

اسلامی تعاون تنظیم کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی اور ان ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، او آئی سی کی یونین آف پارلیمنٹس کے سربراہ اداما بیکتوگو نے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے نام ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی اور ان ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

محترم محمد باقر قالیباف

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر

جناب اسپیکر

آخر کار بے یقینی اور حیرت کے عالم میں مجھے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی دردناک خبر ملی جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ محترم حسین امیر عبداللہیان اور دیگر ساتھی شہید ہو گئے۔ 

اس افسوسناک اور تکلیف دہ موقع پر میں آپ کو امت اسلامیہ کی طرف سے ایسی ممتاز شخصیات کے ضیاع پر انتہائی دلی تعزیت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگیاں ایرانی حکومت کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔

میری آپ سے گزارش ہے کہ ہمدردی اور ہمدلی کے اس پیغام کے ساتھ ساتھ برادر ملک ایران اور ایرانی حکام کے لئے ہماری حمایت قبول کریں۔

جناب اسپیکر میری جانب سے مرحوم صدر اور ساتھیوں کی بلند درجات کی نیک تمنا اور دلی تعزیت اور گہری ہمدردی قبول کریں۔

اداما بکٹوگو

او آئی سی کے رکن ممالک کی یونین آف پارلیمنٹس کے سربراہ

News ID 1924272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha