15 مئی، 2024، 4:36 PM

فلسطین: صیہونی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو چیک پوسٹ پر ہی شہید کر دیا+ فلم

فلسطین: صیہونی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو چیک پوسٹ پر ہی شہید کر دیا+ فلم

فلسطینی ذرائع نے رام اللہ کے شمال میں بیت ایل چیک پوسٹ پر قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین مغربی کنارے کے مقامی ذرائع نے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے جسے رام اللہ اور البیرہ شہر کے شمال میں بیت ایل چوکی پر تلاشی کے دوران صیہونیوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر بیرہ کے داخلی دروازے پر گولی مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی ذرائع نے اس شہید کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران لی گئی تصاویر شائع کی ہیں تاہم اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے واقعے کی مزید تفصیلات  کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

News ID 1923964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha