6 مئی، 2024، 6:01 PM

پاکستان، اپوزیشن لیڈر کی امریکی سفیر سے ملاقات/ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، عمر ایوب

پاکستان، اپوزیشن لیڈر کی امریکی سفیر سے ملاقات/ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے بعد کہا کہ امریکی سفیر سے براہ راست بات کی ہے کہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  سیکرٹری جنرل اور  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  عمر ایوب خان  نے وفد کے  ہمراہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات  کی ہے۔

 سفیر سے ملاقات کے بعد  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان  نےکہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کا کہا گیا تھا، ہم نے اس ملاقات کے لیے آج وقت دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر  اور  پولیٹیکل آفیسر ملاقات میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی پربات کی۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ امریکی سفیر سے براہ راست بات کی ہے کہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ہم نے بارہا کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی مسائل ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نےکہا ملک میں رول آف لا ہونا چاہیےجس سےسرمایہ کاری آئےگی۔

News ID 1923790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha