مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ میں صہیونی فورسز کے حملوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ہے۔
یمنی عوام نے ریلیوں کے بعد قرارداد میں کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک غزہ اور رفح میں امریکہ کی حمایت سے ہونے والے صہیونی حملوں کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔
ریلی کے شرکاء نے کہا کہ یمن غزہ پر صہیونی حملوں کی حمایت کرنے والے ممالک پر بحیرہ احمر میں حملہ کیا جائے گا۔ ہم عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
آپ کا تبصرہ