مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے دو الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاسوسی اڈے اور ایک فوجی ٹھکانے پر حملے کی خبر دی ہے۔
ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور میدان جنگ استقامت دکھانے مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے آج صیہونی رجیم کے جاسوسی اڈے "الرہاب" کو براہ راست نشانہ بنایا۔
اس علاوہ "فلق" میزائل سے شبعا کے میدانوں پر قابض فوج کے ٹھکانے"زبدین" کو تباہ کر دیا۔
تاہم ان حملوں کے جواب میں صیہونی رجیم نے جنوبی لبنان کے قصبے بلیدا کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ