15 فروری، 2024، 1:26 PM

طبی شعبے میں سنگ میل، ایران میں کینسر کی دوائی کی تقریب رونمائی

طبی شعبے میں سنگ میل، ایران میں کینسر کی دوائی کی تقریب رونمائی

ایران نے طبی شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینسر اور جلد کی بیماری کے لئے دوائی ایجاد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے طبی شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینسر اور جلد کی بیماری کے لئے دوائی ایجاد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر رئیسی کے معاون فیروزآبادی، وزیر صنعت و تجارت عباس علی آبادی اور ادارہ غذا و ادویات کے سربراہ ڈاکٹر حیدری محمدی کی موجودگی میں جدید اور ترقی یافتہ دوائیوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ایرانی سائنسی ادارے پردیس کے ذیلی شعبے کے چیف ایگزیکٹو سحر بہمنی نے کہا کہ ایران نے میڈکل شعبے میں ترقی کی سنگ میل عبور کرتے ہوئے کینسر کی دوائی ایجاد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں جلد کی خطرناک بیماری کا علاج بھی انکشاف کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ملکی سطح پر ان دوائیوں کی تیاری کے بعد ملک کو باھر سے دوائی برآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور مریضوں کو سستی قیمت پر دوائی اور علاج کی سہولت ملے گی

News ID 1921913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha