مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے 85 روز گزرنے کے باوجود غزہ میں کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے میں ناکامی پر نتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دفاعی مبصرین کے مطابق سیاسی کوششوں کے بغیر غزہ میں ہونے والی کاروائیاں ناکامی سے دوچار ہوجائیں گی۔ جنگ کے بعد غزہ میں اہداف کے حوالے سے سیاسی کوششیں ابھی سے ہی شروع کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں ٘مختصر مدت کے فیصلے کافی نہیں ہوں گے۔
چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے س لسلے میں یحیی السنوار کو قائل کرنا مشکل ٹاسک ہوگا۔
چینل کے مطابق یحیی السنوار کو یقین ہے کہ اسرائیل غزہ کے موجودہ حالات کے پیش نظر چند ہفتوں کے اندر مجبور ہوکر عقب نشینی کرے گا لہذا وہ اپنے موقف پر سختی کے ساتھ قائم رہیں گے۔
صہیونی چینل نے مختلف ذرائع کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں تمام جماعتیں ایک اتحادی حکومت کی تشکیل کے بارے میں غور کررہی ہیں جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے مصر کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی حکومت تشکیل دینے کی تجویز مسترد کردی ہے جبکہ حماس غزہ میں متبادل حکومت کی تشکیل کو ماننے سے انکار کرے گی۔
آپ کا تبصرہ