مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 921 اسرائیلی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
صہیونی فوج کے اعتراف کے مطابق ان 921 فوجیوں میں سے 206 فوجی شدید زخمی جبکہ 340 فوجیوں کو معمولی زخم لگے ہیں۔
صہیونی فوج نے کچھ دیر قبل اعتراف کیا تھا کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں 3 صیہونی فوجی مارے گئے ہیں۔
صہیونی فوج کی جانب سے فراہم کردہ نئی وضاحتوں کے مطابق ان فوجیوں میں سے ایک 460 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 198ویں بٹالین کا میجر اور ڈپٹی کمانڈر، جبکہ دوسرا 52ویں بٹالین کا کیپٹن اور تیسرا سپاہی تھا۔
آپ کا تبصرہ