2 دسمبر، 2023، 4:13 PM

غزہ کی حمایت میں انڈونیشیا کے عوام کی احتجاجی ریلی+ ویڈیو

غزہ کی حمایت میں انڈونیشیا کے عوام کی احتجاجی ریلی+ ویڈیو

عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد انڈونیشیا کے ہزاروں لوگوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دفاع میں ملک کے دارالحکومت میں احتجاجی ریلی نکالی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ آج انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہزاروں افراد نے  غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں اور عوام کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف انڈونیشیائی عوام کا یہ تیسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے 22 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے قطر اور مصر کی ثالثی سے غزہ کی پٹی میں چار روزہ جنگ بندی پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

تاہم 27 نومبر کو فریقین نے جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا لیکن ایک دن بعد ہی اسرائیلی فوج نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بہانے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دئے جس کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

News ID 1920323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha