25 نومبر، 2023، 5:42 PM

افغانستان کے شہر تخار میں دھماکہ

افغانستان کے شہر تخار میں دھماکہ

باخبر ذرائع نے افغانستان کے صوبہ تخار کے مرکزی شہر میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اوقاف خبررساں ایجنسی کے حوالے سے مقامی باخبر ذرائع نے آج ہفتے کو افغانستان کے صوبہ تخار میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صوبہ تخار کے مرکزی شہر تالقان کے شہیدی موڑ پر پیش آیا۔

ابھی تک یہ حادثہ کیسے ہوا اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیز اس بارے میں زیادہ معلومات اور خبریں میڈیا میں شائع نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی افغانستان میں طالبان کی مقامی حکومت کے عہدیداروں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ روز میڈیا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں ایک زور دار دھماکے کی اطلاع دی تھی۔

 ذرائع کے مطابق دھماکا محمد علی جناح اسپتال کے سامنے ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1920184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Rhamtullah sabr CA 22:40 - 2023/11/26
      0 0
      اللہ تبارک وتعالی سب ممالک اسلامیہ کا حفاظت کری. امین ثم امین