19 نومبر، 2023، 2:10 PM

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ فعال رابطے بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی میڈیا کا دعویٰ

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ فعال رابطے بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی میڈیا کا دعویٰ

پاکستانی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم و رسورسز محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی پیشرفت میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر 2024تک فعال رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم و رسورسز محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی پیشرفت میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر 2024تک فعال رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور دونوں ممالک اتفاق رائے پیدا کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی ایل این جی درآمد کر رہا ہے۔

News ID 1920077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha