18 نومبر، 2023، 6:44 PM

لبنانی مزاحمت کے غاصب صیہونی فوجیوں پر زبردست حملے

لبنانی مزاحمت کے  غاصب صیہونی فوجیوں پر زبردست حملے

جنوبی لبنان پر قابض رجیم کے فاسفورس بموں سے حملے جاری ہیں تاہم جواب میں لبنان کی مزاحمتی فورسز نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی لبنان میں المیادین  کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے: صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے مروحین کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا جب کہ عیتا الشعب کے خلاف صہیونی فوج کے آرٹلری حملے بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے اطلاع دی ہے: ہمارے جوان صیہونی فوج کی الراہب چھاونی کو ہتھیاروں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ لبنانی فورسز نے مقبوضہ علاقے شتولا میں صہیونی فوجیوں کے سینٹر اور خال وردے میں ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان تمام حملوں کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

لبنانی افواج نے صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو جو حال ہی میں سعسع کے علاقے میں بنایا گیا تھا اپنے میزائل حملوں سے نشانہ بنایا جس کے دوران دشمن کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے۔

تھوڑی دیر پہلے فلسطین الیوم نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں 20 راکٹ فائر کیے گئے۔

اس سلسلے میں لبنان کی حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: "ہم نے صیہونی فوج سے تعلق رکھنے والی حدب البوستان بیس کو درست نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

News ID 1920056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha