8 اکتوبر، 2023، 10:20 AM

پریشان کن حالات اور طویل جنگ کا سامنا ہے، نتن یاہو

پریشان کن حالات اور طویل جنگ کا سامنا ہے، نتن یاہو

فلسطینی تنظیم حماس کے اچانک اور حیران کن حملے کے بعد صہیونی حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے حماس کی جانب سے وسیع اور شدید کاروائی کے بعد اتوار کی علی الصبح ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے  کہ غزہ کے خلاف کاروائی کا پہلا دور مکمل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے صہیونی آبادیوں میں گھسنے والے حماس کے جنگجووں کو باھر نکالنے میں کامیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی کالونیوں سے فلسطینی حملہ آوروں کا انخلاء مکمل کرلیا گیا ہے۔

نتن یاہو نے کہا کہ کابینہ نے اتفاق کیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کی دفاعی طاقت کو مکمل نابود کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے حملے کے بعد ہم ایک سخت اور طویل جنگ کی طرف جارہے ہیں۔ ہم نے حملے کا آغاز کیا ہے جو کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔

صہیونی وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق غزہ کے لئے بجلی اور اشیاء کی فراہمی منقطع کی جائے گی۔
 

News ID 1919233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha