10 دسمبر، 2023، 11:43 AM

خان یونس پر مزید ایک مہینہ حملہ کریں گے، نتن یاہو کی جوبائڈن سے گفتگو

خان یونس پر مزید ایک مہینہ حملہ کریں گے، نتن یاہو کی جوبائڈن سے گفتگو

صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر سے گفتگو کے دوران غزہ کے شہر خان یونس پر مزید ایک مہینے تک حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپوٹنک نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی صدر جوبائڈن کو فلسطینی شہر خان یونس پر مزید ایک مہینے تک حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی چینل 13 کے مطابق نتن یاہو اور جوبائڈن کے درمیان ٹیلفون پر گفتگو ہوئی جس میں غزہ کے خلاف جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دراین اثناء اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ہانگبی نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کئی مہینے تک جاری رہے گا۔

الجزیرہ کے مطابق صہیونی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ کے خلاف جنگ میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کے جوان جنوبی لبنان سے خارج نہ ہوجائیں تو اسرائیلی ایک فوجی کاروائی شروع کرے گا۔

News ID 1920477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha