8 اکتوبر، 2023، 10:39 AM

"طوفان الاقصی" مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے، پاکستانی سابق وزیراعظم

"طوفان الاقصی" مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے، پاکستانی سابق وزیراعظم

پاکستانی سابق وزیراعظم شہباز شریف نے غاصب اسرائیل پر حماس کےحملوں کو مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل پر حماس کےحملوں کو مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج کے واقعات سے حیران نہیں ہیں، خطے میں امن کے لیے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے۔ علاوہ ازیں پی پی پی قیادت نے فلسطینی عوام سےمکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا، سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

News ID 1919237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha