6 ستمبر، 2023، 11:54 AM

کربلا میں اربعین پر عاشقان حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

کربلا میں اربعین پر عاشقان حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے لاکھوں زائرین نجف سے پیدل چل کر کربلا پہنچ گئے ہیں اور اس وقت بین الحرمین میں لبیک یا حسین کر صدائیں گونج رہی ہیں۔ فضا میں عشق حسینی کا انقلاب انگیز سماں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی نیوز ایجنسی "واع" کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں اور ہمسایہ ممالک سے لاکھوں زائرین حسینی اربعین کی مشی مکمل کرکے کربلا کے میں داخل ہوئے بین الحرمین میں عزاداری کی۔ عاشقان حسینی کی گروہوں کی شکل میں کربلا میں داخل ہوتے ہی امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیت کی محبت کے جذبے سے سرشار اپنے دلوں کی گہرائیوں سے مسلسل لبیک یا حسین کا نعرہ لگاتے ہوئے حرم امام حسین ع کی طرف عاشقانہ بڑھ رہے ہیں۔

کربلا میں اربعین پر عاشقان حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

کربلا میں اربعین پر عاشقان حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

کربلا میں اربعین پر عاشقان حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

اربعین کے موقع پر صحت کی خدمات ہنوز جاری ہیں

عراقی وزیر صحت صالح مہدی الحسناوی نے کہا: وزارت صحت نے اربعین ہیلتھ سپورٹ پلان کے آغاز سے اب تک 8,423,000 سے زائد زائرین کو خدمات فراہم کی ہیں۔ 

اس سلسلے میں ملک بھر کے ہسپتال، خصوصی اور بنیادی صحت کے مراکز، فکسڈ اور موبائل میڈیکل یونٹس، ملٹری میڈیکل یونٹس، حشد شعبی، ہلال احمر اور رضاکار ٹیمیں 24 گھنٹے کربلا تک جانے والے راستوں میں زائرین اربعین حسینی کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الحسناوی نے مزید کہا کہ عراقی اربعین اسپیشل ہیلتھ پلان میں 8 لاکھ 423 ہزار 794 افراد پر مشتمل عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

محکمہ صحت نجف کا اربعین اسپیشل ہیلتھ پلان

دوسری جانب نجف اشرف کے محکمہ صحت کے ترجمان ماہر العبودی نے کہا ہے کہ اس محکمہ نے فکسڈ اور موبائل میڈیکل یونٹس کے ذریعے ڈیڑھ ملین سے زائد عراقی اور غیر ملکی زائرین کو مختلف طبی اور علاج کی خدمات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: نجف اشرف میں 319 سے زائد میڈیکل کیس ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 18 مہلک تھے۔ 6 ہزار 600 کیسز کو ایمرجنسی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا اور 1 ہزار 538 کیسز کا سائٹ پر علاج کیا گیا اور 2 ہزار 500 سے زائد کیسز کا موبائل کلینک میں علاج کیا گیا۔

نجف محکمہ صحت کے اربعین اسپیشل ہیلتھ پلان کے ملک بھر میں 115 سے زیادہ فکسڈ اور موبائل میڈیکل یونٹس اور کم از کم 790 طبی عملے پر مشتمل ہے۔

20 لاکھ زائرین حسینی کی واپسی

دوسری جانب عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ عمر الوائلی نے کہا: اربعین کی زیارت کے بعد بیس لاکھ سے زیادہ ایرانی زائرین ملک چھوڑ گئے۔عراقی سرحدی گزرگاہیں بڑے پیمانے پر اور باقاعدہ طور پر زائرین کی واپسی کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔

الوائلی نے مزید کہا: بیس لاکھ سے زیادہ افراد عراق چھوڑ کر اپنے ملکوں کو روانہ ہوئے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔

سرحدی گزرگاہوں کی فیلڈ وزٹ کے دوران، عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ نے اربعین کی خدمات اور حفاظتی منصوبوں کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششوں پر زور دیا۔

عراقی صدر: ہم امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں کے تخلیق کردہ بے مثال مناظر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اربعین شہداء کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے زائرین کو مشی کے دوران خدمات فراہم کرنے کی حکومتی اور عوامی کوششوں کو سراہا۔

 اربعین حسینی کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دن عظیم سورماوں کے انقلاب آفرین واقعے اور ان کی لازوال قربانیوں کے عظمت کی یاد دلاتا ہے۔ سید الشہداء امام حسین ع نے طاغوت خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر کے نہایت عظیم درس دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اہل و عیال اور ساتھیوں اپنے عظیم اہداف کی راہ میں سخت ترین مصائب برداشت کیے لیکن فاسدوں کے خلاف جدوجہد کے راستے سے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

عراقی صدر نے مزید کہا: "ہم عراقی قوم اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی جانب سے اربعین کی مشی کے دوران جو شاندار تصویر بناتے ہیں، اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی قومی خصوصیات جیسے سخاوت، قربانی اور عفو و درگزر کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے"۔

انہوں نے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں عراقی معاشرے اور حکومت کی کوششوں کو سراہا اور دوسرے شہروں اور ممالک سے عراق آنے والے زائرین کے لیے خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

News ID 1918738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha