14 اگست، 2023، 4:18 PM

غاصب اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران ایک فوجی ہلاک، صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی

غاصب اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران ایک فوجی ہلاک، صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی

غاصب صہیونی فوج نے مشق کے دوران اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایک فوجی مشق کے دوران ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ واقعہ صیہونی فوجی اڈوں میں سے ایک کے اندر ایک مشق کے دوران پیش آیا۔

واقعے کے بعد قابض صہیونی فوجی حکام نے چھاونی میں فوجی مشقیں اور ٹریننگ روک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد صیہونی فوج نے ملٹری پولیس کے تعاون سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں غاصب اسرائیلی فوج نے مختلف محاذوں بالخصوص شمالی محاذ (لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحد) پر مقابلہ کرنے کی اپنی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد فوجی مشقیں کی ہیں۔

News ID 1918407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha