8 اگست، 2023، 5:38 PM

مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے جبکہ ملک کی سیاست میں بھی نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں طلبا تنظیم مسلم یوتھ فیڈریشن کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدے داروں کے 5گھنٹے تک تفصیلی انٹرویو خود کیے۔ انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی خواہش مند ہے، بندوق، گالی اور بد تمیزی نون لیگ کا کلچر نہیں ہے، جو طلبہ زیر تعلیم ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ منسلک کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کوپارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے، پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے ن لیگ پر لازم ہے کہ وہ نوجوانوں کی بہتری اور اچھے مستقبل کیلیے فیصلے کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا رول بہت اہم ہے، مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیب ٹاپ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کےلئے اربوں روپے کے قرضے دیے گیے۔

News ID 1918304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha