28 جون، 2023، 11:44 AM

ایرانی ہلال احمر کے رضاکار عرفات میں حاجیوں کی خدمت میں پیش پیش

ایرانی ہلال احمر کے رضاکار عرفات میں حاجیوں کی خدمت میں پیش پیش

ہلال احمر کی جانب سے صحرائے عرفات میں حجاج کے لیے طبی امدادی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ہلال احمر کے سربراہ نے عرفات کے دن 1400 ایرانی حاجیوں کے اسپتال میں داخل ہونے اور تن درست ہوکر رخصت ہونے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیرحسین کولیوند نے ایام تشریق میں زائرین کے لیے انجمن ہلال احمر کی میڈیکل ٹیم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: سعودی وزارت صحت کے تعاون سے ہمارے ملک کی ہلال احمر کو ایک ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر بیمار ایرانی زائرین کو مکہ منتقل کیا جائے گا۔

انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ عرفات میں ہسپتالوں اور خصوصی کلینکوں کے علاوہ اوپن فیلڈز میں حجاج کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مشعر میں 2 طبی مراکز اور 8 اوپن فیلڈز کو منیٰ میں فعال کر دیا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کی خدمت کی جا سکے۔ 

ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے بیمار زائرین کے لئے طبی عملے کی مدد کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: بیمار زائرین جو سعودی اسپتالوں اور مکہ مکرمہ کے ہلال احمر اسپتال میں داخل تھے انہیں ہنگامی قافلے کی صورت میں خصوصی طبی ٹیموں اور تین ایمبولینس بسوں اور ہلال احمر کی ایمبولینسوں کے ذریعے آج عرفات روانہ کیا گیا اور انہیں مشعر اور منیٰ اور پھر مکہ مکرمہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

کولیوند نے تاکید کی کہ ہلال احمر کا طبی عملہ مشعر، عرفات، منیٰ اور مکہ میں بیک وقت حجاج کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

News ID 1917460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha